لاہور میں رات بھر بارش،موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں رات بھر بارش،موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا
کیپشن: In Lahore, it rained all night, the weather is pleasant, the heat has broken

ایک نیوز: لاہور میں رات بھر وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آج صبح سے لاہور میں آسمان پر بادلوں کا بسیرا ہے۔
لاہور کا موسم آج انتہائی خوشگواررہےگا، لاہور میں آج پھر بارش کا امکان ہے ۔    
حافظ آباد گرد و نواح میں بھی رات بھر سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، مختلف علاقوں کی بجلی بند ہو گئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوارہو گیا ۔

مانگامنڈی  اور مضافات میں تیز آندھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، گرج چمک اور  تیز ہواؤں سے مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا،  تیز ہواؤں اور بارش سے لیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب  ایم ڈی واسا غفران احمد کے شہر بھر کے دورے جاری  ہیں، ایم ڈی واسا غفران احمد نے ،سپریم کورٹ اور نابھہ روڈ پر نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا نے نکاسی آب آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

شہر بھر کے تمام انڈر پاسز مکمل کلیئر ہیں، ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں کے گرد تمام پونڈنگ پوائنٹس کو فی الفور کلیئر کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔

  بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا باقی ماندہ علاقوں کو جلد کلیئر کروا لیا جائے گا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے،مون سون بارشوں کا یہ سپیل 7 جو لائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔

لاہور ،سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ، پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے،،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات، شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں۔