ایک نیوز :وزیر اعظم شہبازشریف نے ’پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023‘ کی تصویر شیئر کردی ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک میں ’پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023‘ کا ٹوئٹر پردلچسپ انداز میں اعلان کیا ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر لیپ ٹاپ سکیم کے بیگ اور لیپ ٹاپ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان کے 3 الفاظ میں صرف اتنا لکھا کہ ’ اک واری فیر‘ ۔ وزیر اعظم کے اس ٹویٹ کو اب تک 7 ہزار کے قریب لوگوں نے لائک کیا ہے جب کہ 16 سو سے زیادہ لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے۔
اک واری فیر ۔۔۔ pic.twitter.com/sSY235nkPx
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 6, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے باصلاحیت طالب علموں میں رواں سال میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔