10ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ 

10ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ 
کیپشن: 10ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کیلئے متحدہ عرب امارات سے معاہدہ 

ایک نیوز :پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان10 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قابل تجدید توانائی شعبے میں مفاہمت کی یادداشت کی تقریب ہوئی ،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کے دوران یو اے ای کا کلیدی کردار رہا، متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے ، منصوبے کی استعداد کار 10 ہزار میگا واٹ ہے ، یو اے ای پاکستان میں ہوا اور شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کرے گا ۔