ایک نیوز :پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا پہلا اجلاس ہوا جس میں سردار ایاز صادق کو کمیٹی کا چیئر مین منتخب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سردار ایاز صادق کا نام سید نوید قمر کامران مرتضی نے تجویز کیا،اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی ہے وقت کم ہے،ہمارے پاس صرف 10 روز ہیں،ہم نے جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے،13 اگست سے پہلے ان اصلاحات کو دونوں ہاؤسز سے منظور کرانا ہے،انتخابی اصلاحات کمیٹی کےٹی او آرز بنائیں گے،ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔تاج حیدر نے کہا کہ کمیٹی نے مردم شماری سمیت دیگر امور کو دیکھناہے، مردم شماری ٹھیک ہوگی تو الیکشنز ٹھیک ہونگے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے ،الیکشن بروقت ہوں گے پورے الیکشن ایکٹ کا جائزہ لیں گے کوشش ہوگی کہ الیکشن ایکٹ کا متفقہ دستاویزات پیش کریںکمیٹی پہلے الیکشن ایکٹ کا جائزہ لے گی مردم شماری کے معاملے پر پلاننگ منسٹر،پلاننگ کمیشن کو بھی بلائیں گےجب تک مردم شماری 2023 کو قانونی حیثیت نہیں ملتی تب تک 2017 والی مردم شماری نافذالعمل ہے 2023 کی مردم شماری کو قانونی سٹیسٹس مل گیا تو الیکشن کی پوزیشن تبدیل ہوسکتی ہےالیکشن 2017 یا 2023 کی مردم شماری کے مطابق ہوگا اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
پارلیمانی کمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کرلیں،وزیرقانون نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری ہر اجلاس میں شریک ہونگے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اگلا اجلاس منگل کو ہوگا۔