قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے ، وزیراعظم شہبازشریف

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے ، وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے ، وزیراعظم شہبازشریف

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام کیخلاف جان بوجھ کر آگ بھڑکائی جارہی ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے شخص کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کل پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیں، اگر کسی نے دوبارہ یہ حرکت کی تو ہم سے پھر گلہ نہ کرے ہمیں اس خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہیے ،اس کیلئے سب سے بہترین فورم او آئی سی ہے او آئی سی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اجلاس بلایا اور قراداد پاس کی ۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ پوری اسلامی دنیا کو اس پر آواز بلند کرنی ہوگی، ہمیں اس کیلئے یک زبان ہونا پڑے گا ، سویڈن کی حکومت کو بعد میں خیال آیا لیکن انہوں نے یہ واقعہ کیوں ہونے دیا؟ سویڈن کی حکومت کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ایک مؤثر قرارداد پیش کی جائے ہم آزادی اظہار کے خلاف نہیں لیکن کوئی کسی کے مذہب کے خلاف بات کرے کوئی اس کی اجازت نہیں دے گا ۔