ایک نیوز :وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کیس میں کسی قسم کی کرپشن سامنے نہیں آئی انہیں باعزت بری کردیا گیا، چور چور کہنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا گیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاستدانوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا تھا،گزشتہ 4 برس میڈیا کی زبان بندی کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا،نوازشریف کے خلاف کیس میں کسی قسم کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، انہیں باعزت بری کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر آج پاکستان میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، نیب پر دباو ڈال کر نوازشریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیس میں کسی قسم کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔