ایک نیوز: جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا جائے وقوعہ سے پولیس کو ملنے والا خط ایک نیوز نے حاصل کر لیا،جہانگیر ترین کے بھائی کی خود کشی کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ بھی وزیراعظم،وزیراعلی اورآئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کے سر میں صبح 6 سے 7 کے درمیانی وقت میں گولی لگی،تحریر شدہ لیٹر ایک صحفہ پر مشتمل ہے،لیٹر پر تحریر عالمگیر ترین کی اپنی ہی ہے اور ہاتھ سے لکھا گیا ہے،لیٹر کے بارے ہینڈ رائٹنگ ایکسپرٹ سے مزید چیک کروایا جائےگا۔
اہل خانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 10بجے ماڈل ٹاؤن اے بلاک مسجد میں ادا کی جائےگی۔
واضح رہے کہ لاہور میں جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی،جہانگیر ترین کے بھائی کی رہائش پر موجود عالمگیر ترین کی میت جنرل ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے،عالمگیر ترین کی عمر 62 سال تھی فرانزک کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔عالمگیر ترین اپارٹمنٹ میں تنہا رہتے تھے،عالمگیر ترین کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔