دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی

Jul 06, 2023 | 16:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: دریائے سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سےدریاؤں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح بیراج کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار جبکہ اخراج 2 لاکھ 4ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے،چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 42 ہزار جبکہ اخراج 2 لاکھ 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں