عدالت کا سرکاری ڈسپنسری بحال کرنے کا حکم

Jul 06, 2023 | 15:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ نے جہلم میں سرکاری ڈسپنسری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ نے جہلم میں سرکاری ڈسپنسری بحال کرنے کا حکم دے دیا  ہے،کیس کی سماعت جسٹس وقاص رؤف مرزا نے کی۔ عدالت نے محکمہ صحت کی جانب  سے  ضلع جہلم میں ڈسپینسری ختم کرنے کا نوٹِفکیشن معطل کردیا ہے۔محکمہ صحت کے نوٹِفکیشن کو ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے جہلم کے شہریوں کی طرف سےچیلینج کیا تھا۔

عدالت  نے ریمارکس دیے کہ صوبائی محتسب کو محکمہ صحت کی ڈسپنسری ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔شہریوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہے۔ عدالت نے ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کو 24 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے جہلم کی تمام سرکاری ڈسپنسری ختم کردی تھی۔سرکاری ڈسپنسریز ختم کرنے کا فیصلہ صوبائی محتسب نے محکمہ صحت کی درخواست پر دیا تھا۔

مزیدخبریں