ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے، بورڈ میں کون آرہا کون جارہا ہے ہمارا اس پر فوکس نہیں ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے،
رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ کرکٹ کے لیے فٹنس بہت ضروری ہے، ہم پُرامید ہیں، کافی ٹائم بعد کرکٹ دوبارہ شروع ہورہی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم ہر چیلنج کا مقابلہ کرے کے لیے تیار ہے۔ ورلڈکپ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، ٹیم کی فٹنس پر کام ہو رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں بابرنے کہا کہ گزشتہ دورے پر بھی سر ی لنکا نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہم نے سری لنکا کی کنڈیشنز کے حساب سے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ فٹنس کے لیے بیک ٹو بیک کرکٹ ضروری ہے، کوشش ہوگی کہ بہترین کرکٹ کھیلیں۔
قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہر ٹیم کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے، ہر ٹیم چاہتی ہے کہ میچ جیتا جائے، پچھلی بار بھی سری لنکا میں چیلنجنگ کنڈیشن تھی۔ہم نے بیٹنگ اور باؤلنگ پارٹنر شپ پر کام کیا ہے، اسپن اٹیک سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ترجیح یہ ہی ہوگی کہ ہمیں میچ جیتنا ہے، کبھی کبھی ہمیں دفاعی پوزیشن میں بھی کھیلنا ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد لے گی، نیا سیزن شروع ہورہا ہے ہم کافی مثبت ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بورڈ میں کون آرہا کون جارہا ہے ہمارا اس پر فوکس نہیں ہے،
بابر اعظم نے کہا کہ جہاں کچھ خامیاں ہیں انہیں دور کررہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب سر فراز احمد ہوں گے، فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں کنڈیشنز کے مطابق کھیلیں گے۔