ایشز سیریز: آسٹریلیا 10 سال بعد نیتھن لیون کے بغیر میدان میں

Jul 06, 2023 | 14:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 10 سال بعد ٹیسٹ میں نیتھن لیون کے بغیر  انگلینڈ کیخلاف آج میدان میں اترے گی۔

رپورٹ کے مطابق مسلسل 100 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے نیتھن لیون انجری کے باعث ایشز سیریز سےباہر ہو گئے ہیں۔ ایک دہائی میں پہلی بار آسٹریلیا کی ٹیم نیتھن لیون کے بغیر  ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ 2013 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا کو آف اسپنر نیتھن لیون کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔

آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ 2013 میں لارڈز میں نیتھن لیون کے بغیر کھیلا تھا۔انگلینڈ نے یہ ٹاکرا 347 رنز سے جیت کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کی تھی۔تجربہ کار آف اسپنر پنڈلی کی انجری کے باعث ایشز سے باہر ہو گئے ہیں، ٹیم میں نیتھن لیون کی جگہ ٹوڈ مرفی کو شامل کیا جائےگا۔ نیتھن لیون مسلسل100 ٹیسٹ کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے اور انہیں500 ٹیسٹ وکٹیں لینے والا تاریخ کا صرف تیسرا آسٹریلوی بننے کے لیے مزید چار وکٹیں درکار ہیں۔

مزیدخبریں