ایک نیوز: وہاب ریاض نے لاہور میں ہونے والی بارش میں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں شدید بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گئی تھی۔ وہاب ریاض بھی بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے پر نکلے بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض اسپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگر پر پانی آرہا ہے۔ وہاب ریاض کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نےسخت ردعمل کا اظہار کیا اور طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے انہیں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔
Sports minister Wahab Riaz getting the public to engage in "water sports" to cool them off in this weather. ♥️
— Asfandyar Bhittani (@AsfandBhittani) July 5, 2023
Tax payers money well spent. #Idiocracypic.twitter.com/6U9o8rdvrq
وہاب ریاض کا اس حوالے سے بیان:
مشیر کھیل وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے بیان جاری کیا اور مداحوں سے معافی مانگی ہے۔ وہاب ریاض نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں۔کل جو ہوا اس پر میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور اسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔ وہاب ریاض نے کہا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پراپیگنڈہ سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔
There are always two sides of the coin, but unfortunately we always see the wrong one only. I’m sorry for what happened yesterday, it was purely unintentional and was misperceived in a very wrong way. Let’s try to spread positivity always and not malign this beautiful country of…
— Wahab Riaz (@WahabViki) July 6, 2023