چیئرمین پی ٹی آئی نےتوشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنےکافیصلہ چیلنج کر دیا

 چیئرمین پی ٹی آئی نےتوشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنےکافیصلہ چیلنج کر دیا
کیپشن: چیئرمین پی ٹی آئی نےتوشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ بھیجنےکافیصلہ چیلنج کر دیا

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی نے  توشہ خانہ ریفرنس  ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج  کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل ممبر بنچ نے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوایا،ٹرائل کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران حراست فرد جرم عائد کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ مقدمہ واپس اسی جج کو بھیجنا بدنیتی ہے۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دینا خلاف قانون ہے، ڈسٹرکٹ جج میانوالی کے اختیارات اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج استعمال نہیں کر سکتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کو کیس واپس بھیجنے اور 7روز کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔