ایک نیوز: دورہ سری لنکا کی تیاریوں میں مصروف قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےشاہد آفریدی کے گھر کا رخ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نےسابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے گھر کا رخ کیا اور مہمان خانے میں ان کے ساتھ گپ شپ کرنے کے ساتھ بڑی صاحبزادی کی رخصتی کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاہد آفریدی اسنوکر کھیلتے ہوئے بھی دیکھائی دیئے، جس میں سابق کرکٹر نے موجودہ کپتان کو شکست دی۔
قومی کھلاڑیوں میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق سمیت دیگر کرکٹرز نے شاہد آفریدی کے ساتھ وقت گزارا جبکہ آفریدی نے بابراعظم کو حج کی مبارکباد کے ساتھ دورہ سری لنکا کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔