ہنٹر بائیڈن نشے میں دھت، ویڈیو وائرل

ہنٹر بائیڈن نشے میں دھت، ویڈیو وائرل

ایک نیوز:  امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی ایک ویڈیو سوشل پر وائرل ہو رہی ہے جس  میں انہیں نشے میں دھت دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر  کولن اگ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہنٹر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں کوکین چھین لی لیکن اگر اس نے ایسا کیا تو میں توقع کروں گا کہ یہ بالکل ایسا ہی نظر آئے گا"۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وائٹ ہاؤس میں ملنے والے سفید پاؤڈر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کوکین پاؤڈر تھا۔ اتوار کو دیر گئے یہ پاؤڈر وائٹ ہاؤس میں پائےجانےپر صدارتی کمپلیکس کے ایک حصے کو بند کرنا پڑا تھا۔واشنگٹن فائر ڈیپارٹمنٹ نے منگل کے روز اس پاؤڈر کی شناخت کوکین بتائی ہے۔