بنگلا دیش کے مایہ ناز کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلا دیش کے مایہ ناز کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایک نیوز:بنگلادیش کے کرکٹر تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔چٹوگرام میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمیم اقبال آبدیدہ بھی ہوگئے تھے۔34 سالہ تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز فروری 2007 میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ون ڈے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دی تھی۔دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نئے کپتان کے حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیاہے۔شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی جبکہ لٹن داس ٹیسٹ فارمیٹ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔