ایک نیوز: فیاض الحسن چوہان کی میٹرو اسٹیشن جلانے کےکیس میں عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کیخلاف میٹرو اسٹیشن جلانے کےکیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے کی۔
سماعت کے دوران فیاض چوہان وکیل سمیت عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پردلائل پیش کرنیکا حکم دیتے ہوئےفیاض الحسن چوہان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی ہے۔