"نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا"عدالت کاتحریر ی فیصلہ جاری

Jul 06, 2023 | 12:58 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نےنیب اور ریونیو بورڈ کو نواز شریف اور انکی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غیرمنجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے،ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لیے ریفرنس پر مجبور کیا،عدالتی معاون نے کہا کہ مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نوازشریف کو ملنا چاہیے،مرکزی ملزمان کیساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کو بھی وہی ریلیف ملنا چاہیے تھا جو دیگرملزمان کو دیا گیا،عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگرکوارسال کی جائے،عدالتی معاون کے مطابق نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لیے مکمل طریقہ کار اپنایا نہیں گیا،جبکہ نواز شریف کی جائیدادوں کے شیئر ہولڈرز نے جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے تھے۔

مزیدخبریں