ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد ہے۔ اس عالمی تسلیم شدہ سرحد کے حوالے سے کسی سے کبھی بات نہیں ہو گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ پاک افغان سرحد کو امن کی سرحد بنایا جانا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یونانی انتظامیہ نے کشتی حادثہ میں 15 پاکستانیوں کی فنگر پرنٹ میچ اور ڈی این اے سے تصدیق کی۔ یونانی انتظامیہ نے معاملے پر تحقیقات کے لئے ایک عدالتی کمیشن قائم کیا ہے۔
????LIVE: Spokesperson's Weekly Press Briefing https://t.co/WxyNkJJnbV
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) July 6, 2023
ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں عالمی کرکٹ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے پر فیصلہ حکومت کرے گی۔ سویڈن کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہیں۔ توہین قرآن کا معاملہ کوئی نیا معاملہ نہیں ہے۔ پہلے بھی ایسے واقعات پر سویڈن کو احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ تصدیق کرتے ہیں کہ معاملے کو سویڈن کے ناظم الامور سے اٹھایا۔ سویڈن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاملے کو او آئی سی میں بھی اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں بھی معاملے کو اٹھایا گیا۔ یونان کشتی حادثہ میں اس کشتی پر سفر کرنے والے کل پاکستانیوں کی تعداد، پاکستانی، یونانی اور دیگر حکومتوں کو معلوم نہیں ہے۔