پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا  اجلاس،مستقبل کا لائحہ عمل طے

 پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا  اجلاس،مستقبل کا لائحہ عمل طے

ایک نیوز: چیئرمین ذکا اشرف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی  جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا  اجلاس ختم ہوگیا ہے،چیئرمین ذکا اشرف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ کیلئےمستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے اپنے کام کا طریقہ کار طے کیا ،اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ، قومی  ٹیم کی آنے والی انٹر نیشنل مصروفیات کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے  آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا ۔اجلاس کے حوالے سے تفصیلی اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔