ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو نئی انتظامیہ نے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی کے دور میں مینجمنٹ کمیٹی رکن اور چیف سلیکٹر سمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ہارون رشید کو نجم سیٹھی کی مینجمنٹ کمیٹی نے شاہد آفریدی کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑے جانے کے بعد ذمہ داری سونپی تھی لیکن ذکا اشرف کے بورڈ چیئرمین بنتے ہیں انہیں بھی فارغ کردیا گیا ہے۔
سابق کرکٹر ہارون رشید ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔پاکستان کی جانب ہارون رشید نے 23 ٹیسٹ اور 12ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔