بھارت کیجانب سےپانی چھوڑےجانےکاامکان،پنجاب میں اونچےدرجےکےسیلاب کاخدشہ

Jul 06, 2023 | 12:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کاامکان ہے جس کےبعد پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پنجاب ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری محکموں کو وارننگ جاری کی ہے تاکہ وہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کر سکیں۔صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے 8سے 10 جولائی 2023 کے دوران ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 8جولائی سے 10 جولائی کے دوران دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ وہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کر سکیں۔

محکمہ موسمیات نے 10جولائی تک بارشیں جاری رہنےکی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ لاہورمیں200ملی میٹرزیادہ بارش ہونےکاامکان ہے۔

ڈائریکٹرمیٹ آفس نے کہا ہے کہ دریائےچناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہونےکاخدشہ ہے،8اور9جولائی کوموسلادھاربارش ہونےکاامکان ہے۔

مزیدخبریں