چیف سیکرٹری کا لاہور میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ

Jul 06, 2023 | 12:25 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:لاہور میں تیز بارش، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب فیلڈ میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری نے لاہور میں تیز بارش، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئےمخلتف شاہراہوں، کلمہ چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نےہدایت کی کہ بارش کے پانی کے جلد از جلد نکاس کیلئے تمام افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔ چیف سیکرٹری نےمحکموں کے سیکرٹریز  کو انڈر پاس اور ڈسپوزل سٹیشنوں کا معائنہ کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چیف سیکرٹری نےحکم دیا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے مزید پمپس نصب کئے جائیں۔   چیف سیکرٹری نےمسلسل بارش کے باعث پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں