عون چودھری کاتحریک انصاف کوتحلیل کرنےکیلئےسپریم کورٹ سےرجوع

Jul 06, 2023 | 12:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی کےرہنما عون چودھری نے تحریک انصاف کوتحلیل کرنےکیلئے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کےچیئرمین نے عدلیہ مخالف اور نفرت انگیز تقاریر کیں،تحریک انصاف کےچیئرمین نےنہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بلکہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئے۔

تحریک انصاف کےچیئرمین کےخلاف تمام ثبوت اور بیانات بھی درخواست میں شامل کردیئےگئے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقاریر آئین کے منافی ہیں،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جلاؤ گھیراؤ کے احکامات دے کر آئین کی خلاف ورزی کی،تحریک انصاف کا بطور جماعت تحلیل ہونا ناگزیر ہے،عون چوہدری نے درخواست میں چئیرمین پی ٹی آئی، وزیر اعظم شہباز شریف کو فریق بنایا ہے۔

عون چوہدری نے درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور وزاعت دفاع کو بھی فریق بنایاہے،عون چودھری نے سربراہ پی ٹی آئی کے افواج کے خلاف دھمکی آمیز تقاریر کو بھی درخواست کا حصہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں