میکسیکو: ہائی وے سے بس کھائی میں جا گری، 29 افراد ہلاک

میکسیکو: ہائی وے سے بس کھائی میں جا گری، 29 افراد ہلاک

ایک نیوز: میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں ایک بس ہائی وے سے کھائی میں گرگئی جس سے کم از کم 29 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بس بدھ کو میکسیکو سٹی سے آرہی تھی۔ریاستی حکومت کے سکریٹری جوز ڈی جیسس رومیرو نےپریس کانفرنس میں کہا کہ حادثہ بدھ کی صبح میگڈالینا پیناسکو میں پیش آیا۔ جب گاڑی سڑک سے پھسل کر 10 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے جبکہ 19 افراد زخمی ہیں۔بیان کے مطابق مقامی حکام اور رہائشی دونوں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو بچانے اور لاشوں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ریاستی گورنر سالومن جارا نے ٹویٹر پر کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہوتے ہوئے انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔