ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا
کیپشن: Plantation campaign was started in Tirah valley of Khyber district

ایک نیوز: ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آرمی اور ایف سی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے ہر سال کی طرح زوروشور سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سال 2022 میں اس مہم کے تحت 18,000 پھل دار  پودے اور 172,000  دیگر  پودے عوام میں تقسیم  کیے گئے۔ سال 2022 میں 36  پھلوں کے باغات لگائے گئے۔ 

سال 2023 میں فوج اور ایف سی کی کاوشوں سے 800 گھرانوں میں  175,000  پودے تقسیم  کیے گئے جن میں پھلدار درخت بھی شامل ہیں۔ میاوکی (Miawaki) کی جدید  تکنیک کے ذریعے سے نئے جنگلات  لگائے گئے۔

وادی تیراہ کی جفاکش عوام  پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے شجر کاری کے احسن اقدامات کی معترف ہے۔                       

پاک فوج، فرنٹیئر کور اور عوام نے مل کر درختوں کی شجرکاری کو ممکن اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کو  یقینی بنایا  تاکہ وادی کی قدرتی خوبصورتی  کو برقرار رکھا  جا سکے۔