شاہ رخ خان کے حادثے کا شکار ہوکر سرجری کی خبریں جھوٹی نکلیں

شاہ رخ خان کے حادثے کا شکار ہوکر سرجری کی خبریں جھوٹی نکلیں

ایک نیوز:  بھارتی میڈیا نے فلم اسٹار شاہ رُخ خان کی ناک کی سرجری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رُخ خان امریکا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ناک پر گہری چوٹ آئی ہے۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کنگ خان کی ناک کی سرجری کی گئی ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا نے خود ہی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رُخ خان کسی حادثے کا شکار نہیں ہوئے نہ ہی کوئی سرجری ہوئی ہے جبکہ ائیرپورٹ سے واپسی پر ان کی ناک پر کسی قسم کی کوئی پٹی بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سرجری سے متعلق خبروں پر شاہ رُخ یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا نے شاہ رُخ خان کے قریبی زرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنگ خان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی۔