ایک نیوز: علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے شرمناک واقعے کی شدید مذمت کی۔
اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ “آج قائد اعظم کے گھر کو اس حال میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے“۔
علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ “تمام ذمہ داروں کو قرار واقع سزا ملنی چاہیے”۔ علماء کرام کے وفد نے مؤقف اپنایا کہ “قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے”۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ “احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بانی پاکستان کے گھر کے ساتھ یوں غداری کرے”۔“ایسے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں قرار واقع سزا ملنی چاہیے”۔