ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کے سالانہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ۱۱ ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ %30 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کے سالانہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
حماد اظہر نے لکھا کہ 75 سال تاریخ میں پاکستان کا قرض %70 بڑھا اور صرف 11 ماہ میں %30 بڑھ گیا ہے۔پاکستان کا اندورنی اور بیرونی قرضہ صرف اا ماہ میں %23 سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔
پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کے سالانہ قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 6, 2023
۱۱ ماہ میں پاکستان کا بیرونی قرضہ %30 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔. یعنی 75 سال تاریخ میں %70 بڑھا اور صرف 11 ماہ میں %30 بڑھ گیا۔
پاکستان کا اندورنی اور بیرونی قرضہ صرف اا ماہ میں %23 سے زیادہ بڑھ گیا۔