ذکا اشرف کیساتھ ہی رمیز راجہ کی بھی واپسی

Jul 06, 2023 | 11:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےکمنٹری باکس دوبارہ جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے ساؤنڈ ،کیمرا ایکشن کے الفاظ سے ٹویٹ کر دیا ہے۔رمیز راجہ پاکستان اور سری لنکا سیریز کے لیے کمنٹری کریں گے۔ رمیز راجہ کی کمینٹری میں واپسی پررمیز راجہ فینز کا ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔فینز کی طرف سے رمیز راجہ کو ویلکم بیک کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی واپسی کے بعد رمیز راجہ کو  کمنٹری پینل سے بھی آؤٹ کر دیا گیاتھا۔ رمیز راجہ نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ جس طرح انہیں کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تھا شاید اب کرکٹ کمنٹری کے دروازے بھی ان پر بند کر دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں