ایک نیوز: سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےکمنٹری باکس دوبارہ جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے ساؤنڈ ،کیمرا ایکشن کے الفاظ سے ٹویٹ کر دیا ہے۔رمیز راجہ پاکستان اور سری لنکا سیریز کے لیے کمنٹری کریں گے۔ رمیز راجہ کی کمینٹری میں واپسی پررمیز راجہ فینز کا ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔فینز کی طرف سے رمیز راجہ کو ویلکم بیک کہا گیا ہے۔
“Camera”, “Sound” and “Action!” Back in the comm box for Pak SL series.
— Ramiz Raja (@iramizraja) July 6, 2023
واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی واپسی کے بعد رمیز راجہ کو کمنٹری پینل سے بھی آؤٹ کر دیا گیاتھا۔ رمیز راجہ نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ جس طرح انہیں کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تھا شاید اب کرکٹ کمنٹری کے دروازے بھی ان پر بند کر دیے جائیں گے۔