تورغر:وزیراعظم کا نواز شریف کےمنصوبوں کو آگےبڑھانےکااعلان

Jul 06, 2023 | 11:23 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا جہاں انہیں کیپٹن صفدر نے منصوبوں پر بریفنگ دی، وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ ہے انشا اللہ معاہدہ ہوجائے گا۔ بڑی مشکل سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیونکہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا۔ پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ڈیفالٹ ہونےکی دعائیں کررہے تھے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  مشکل حالات میں اربوں ڈالر فراہم کرنے پر  دوست ممالک کا شکر گزار ہوں۔ آرمی چیف عاصم منیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب لے کر دئیے۔ سب نے متحد ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا نہ کیا تو تاریخ  معاف نہیں کرےگی۔

وزیراعظم کا سویڈن کے واقعے پر کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے تورغر بونیر آر سی سی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، تورغر میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔نواز شریف نےاپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے، گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا، نواز شریف کے منصوبوں کو اب آگے بڑھایا جارہا ہے۔بجٹ میں منصوبوں کیلئےرقم مختص کردی ہے، وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبے کی معاونت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے بڑی مشکل سے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا۔

مزیدخبریں