ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق ،میٹا کی نئی ایپ لانچ

Jul 06, 2023 | 10:47 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایلون مسک کے زیر ملکیت ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق ہوگیا کیونکہ اب اسے ٹکر دینے کے لیے میٹا میدان میں آچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی ایپلی کیشن ’تھریڈز‘ لانچ کر دی ہے۔ مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا۔مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد صرف ایک گھنٹے کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئی ایپ ’تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے کہ تھریڈز ایپ وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی۔ فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔

مزیدخبریں