9مئی واقعات کاایک اورشرپسندگرفتار،والداوراہلیہ کی سانحہ کی مذمت

9مئی واقعات کاایک اورشرپسندگرفتار،والداوراہلیہ کی سانحہ کی مذمت
کیپشن: 9مئی واقعات کاایک اورشرپسندگرفتار،والداوراہلیہ کی سانحہ کی مذمت

ایک نیوز: 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند حسان شاکر قانون کی گرفت میں آگیا، ملزم کے والد اور اہلیہ نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسان شاکر کے والد نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے شرانگیز واقعات سے ہمارا خاندان دلی طور پر دکھی ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، 9 مئی کو شرپسند عناصر نے جو کچھ کیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، افواج پاکستان ہماری محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

گرفتار ملزم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے نوجوان بارڈر پر ڈیوٹیاں دیتے ہیں تو ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں، ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا جو ان شرپسندوں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ اچھا کام نہیں جس نے بھی کیا ہے میں اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، جو شرپسند اس میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

ملزم حسان شاکر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہی نصیحت کریں گے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔