پرویز الٰہی کےخلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی،فریقین کونوٹسز جاری

Jul 06, 2023 | 10:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی  مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر نیب، اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں  تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کےمقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت  ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے نیب، اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے تمام فریقین کو 13جولائی تک جواب جمع  کروانے کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں