پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے جس کے نتیجے میں7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کو راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اورگوجرنوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-06/news-1688628685-8753.mp4