بھینس چوری کےالزام پر جھگڑا،باپ نے جوان بیٹے کو قتل کردیا

Jul 06, 2023 | 10:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک جھگڑے کے دوران باپ نے اپنے ہی بیٹے کو سر  پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھینس چوری کا الزام لگنے پر باپ اور بیٹے میں جھگڑا ہوا جس کے بعد باپ نے سر پر لوہے کی راڈ مار کرنوجوان بیٹے کو مار ڈالا اور پھر فرار ہوگیا۔

مقتول کے بڑے بھائی کا کہنا ہےکہ مقتول ذوالفقار  والد پر چوری کا الزام لگانے والوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا۔باپ نے موبائل توڑا تو بیٹے نے چوری کا الزام باپ پر تھوپ دیا جس پر ملزم مشتعل ہوگیا۔

مزیدخبریں