نومنتخب چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

 نومنتخب چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ  مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں نے مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف استقبال کیا۔س موقع پر ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی جبکہ ذکا اشرف کو ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا۔پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کچھ دیر میں ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ‏پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہی ذکا اشرف کو دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے بھی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی تھی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو ہٹا کر ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کردیا تھا۔