نانگا پربت پر پھنسنےوالےکوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ٹو پہنچ گئے

Jul 06, 2023 | 09:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: 3روز قبل نانگا پربت پر پھنسنے والے کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ٹو پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آصف بھٹی 3روز قبل اسنو بلائنڈنیس کی وجہ سے نانگا پربت کیمپ فور پر پھنس گئے تھے۔آصف بھٹی آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل کی مدد سے دھیرے دھیرے نیچے کی طرف آئے جبکہ ریسکیو کیلئے جانے والے فضل علی اور محمد یونس بھی آصف بھٹی کے ساتھ موجود تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آصف بھٹی اور دیگر آج رات کیمپ ٹو پر قیام کریں گے، صبح موسم نے اجازت دی تو ہیلی کاپٹر سے آصف بھٹی کو نیچے لایا جائے گا تاہم اگر موسم مناسب نہ ہوا تو ریسکیو کلائمبرز آصف بھٹی کو بیس کیمپ لائیں گے۔

واضح رہے کہ آصف بھٹی کے ریسکیو کوآرڈینیشن میں خاتون کوہ پیما نائلہ بھٹی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

مزیدخبریں