گوجرانوالہ:بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی،3جان بحق ،5افرادزخمی

گوجرانوالہ:بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی،3جان بحق جبکہ5افرادزخمی
کیپشن: Gujranwala: The roof of a dilapidated house collapsed, killing 3 and injuring 5 peopleGujranwala: The roof of a dilapidated house collapsed, killing 3 and injuring 5 people

ایک نیوز:گوجرانوالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی،حادثےکےنتیجےمیں3جان بحق جبکہ5افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کےقریب کامونکےکےعلاقہ میں بارش کےباعث بوسیدہ گھرکی چھت گرگئی،ملبےتلےدب کر 3افرادجان کی بازہارگئےاور5افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کاکہناہےکہ حادثےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچ گئی،حادثےمیں ملبےتلےدب کر3افرادجاں بحق جبکہ5افرادزخمی ہوگئے،ریسکیواہلکاروں نےملبےتلےدبےزخمیوں اورلاشوں کونکال لیا۔
ریسکیوحکام کامزیدکہناہےکہ جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت نور،حاجرہ اورمریم کےناموں سےہوئی ہے،اورحادثےمیں زخمی ہونےوالوں کی شناخت عروج،غزالہ،بلال،یوسف اوراقبال کےنام سے ہوئی۔
ریسکیوحکام کاکہناہےکہ چھت گرنےکاواقعہ بارش کےباعث پیش آیا،تمام زخمیوں اورلاشوں کوملبےسےنکال کرہسپتال منتقل کردیاگیا۔