امریکا:لائبریری کو120سال بعدکتاب واپس مل گئی

Jul 06, 2023 | 02:38 AM

ایک نیوز: امریکہ میں ایک لائبریری سے جاری ہونے والی کتاب 120 سال بعد دوبارہ اسی لائبریری کو موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ کتاب دیگربہت سی کتب کے ساتھ ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی لائبریریز کو دی گئی ہے ۔ جب اسے غور سےدیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ میساچیوسیٹس کی مشہور نیو بریڈفورڈ فری بپلک لائبریری سے ایک صدی سے زائد عرصے قبل جاری کی گئی تھی۔
ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی میں نایاب کتب کی نگراں اسٹیورٹ پلائین نے بتایا کہ ایک شخص نے بہت ساری کتابیں ایک ڈبے میں عطیہ کیں اور کہا کہ وہ دیگرکتب خانوں کی کتابوں پربھی نظررکھیں۔
بغور دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ایک کتاب کانام ’ این ایلمینٹری ٹریٹیز آن الیکٹریسٹی‘ بھی ہے جسے مشہور سائنسداں، جیمزکلارک میکسویل نے تحریر کیا تھا۔ یہ بریڈفورڈ فری لائبریری سےجاری کی گئی تھی جس پر واپس کرنے کی تاریخ 10 دسمبر 1903 لکھی ہوئی تھی۔
اب بھی یہ میسا چیوسیٹس لائبریری کی ملکیت ہی ہے۔ اب یہ کتاب اصل لائبریری کو لوٹائی جائے گی۔

مزیدخبریں