ایک نیوز :ماہرین کی جانب سے جذبہ رحم دلی، ہمدردی، بے لوث مدد اور رضاکارانہ خدمات اور انسانی صحت کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف سامنے آیا۔
لندن: اگرچہ مناسب غذا، ورزش، وزن میں کمی اور دیگر اہم امور صحت کے لیے لازمی ہوتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے کہا ہے کے رحم دلی، ہمدردی، رضاکارانہ خدمت اور خیرات جیسے عوامل بھی مسلسل ورزش کا درجہ رکھتے ہوئے صحت پرانتہائی اہم اثرات مرتب کرتےہیں۔
لندن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس ضمن میں 48ہزار سے زائد افراد کا طویل مدتی سروے کیا ہے۔ ’یوکےہاؤس ہولڈ لونگیڈیوڈینل سروے‘ نامی اس مطالعے میں صحت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں سماجی خدمات بالخصوص دوسرے لوگوں کی مدد اور دائمی درد کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔ مجموعی طور پر اس سے عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے اور جسم کا قدرتی دفاعی (امنیاتی) نظام مضبوط ہوتا ہے۔
تمام شرکا سے پوچھا گیا کہ اگرانہوں نے گزشتہ ایک سال میں کچھ رقم عطیہ کی ہے تو اس کا جواب دیں۔ ان میں سے دوتہائی نے کہا کہ وہ اچھے مقصد کے لیے رقم عطیہ کرتے ہیں اور ہرپانچ میں سے ایک شخص نے کہا کہ اس نے اسی بارہ ماہ میں رضاکارانہ کام بھی کیا ہے۔