’ٹک ٹاک اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے:وفاقی وزیر آئی ٹی 

’ٹک ٹاک اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے:وفاقی وزیر آئی ٹی 
کیپشن: Tik Tok is going to open its office in Pakistan: Federal IT Minister

ایک نیوز :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  سوشل میڈیا رولزکےحوالےسےوزارت آئی ٹی تیزرفتاری سےکام کررہی ہے، سوشل میڈیا رولز کے حوالے سے معاملات فائنل اسٹیج پر آ چکے ہیں، سوشل میڈیا رولز کو کابینہ میں پیش کرکے ان کی منظوری لیں گے۔

امین الحق کاکہنا تھا کہ  گوگل پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرچکا ہے، ٹک ٹاک بھی اپنا دفتر پاکستان میں کھولنے جارہا ہے، جو کمپنی پاکستان میں نہیں آتی ان کا ایک ورچوئل آفس موجود ہونا چاییے۔