عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
ایک نیوز نیوز:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور تیل کی قیمتیں 12 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت مزید 2.99 ڈالر یعنی 2.29 فیصد کمی کے بعد 99.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.2 فیصد یعنی 3.19 ڈالر کمی کے بعد 96.31 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
یہ 11 اپریل 2022 کے بعد سے اب تک کی تیل کی کم ترین قیمتیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجوہات عالمی سطح پر کساد بازاری کے خدشات.


دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی بلند قدر، چین میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنا اور ناروے میں ورکرز کی ہڑتال کی وجہ سے تیل کی پیداوار میں متوقع کمی ہیں۔