رپورٹ کے مطابق سیزن ’’ سٹرینجر تھنگز4‘‘ کی پہلی قسط 27 مئی کو نشر کی گئی تھی جس کے بعد اب تک 9 اقساط نشرہوچکی ہیں اور ناظرین نے سیزن کو 1.15 ارب گھنٹے دیکھنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے صرف گذشتہ ویک اینڈ پر سیزن کو301 ملین گھنٹوں تک دیکھا گیا ہے جس کے بعد ’’ سٹرینجر تھنگز4‘‘ سکوئیڈ گیمز کے بعد نیٹ فلیکس پر نشر ہونے والا دوسرا مقبول ترین شوبن گیا ہے ۔
یادرہے نیٹ فلیکس کے ٹاپ 10 سیزن کوویک اینڈ پر دنیا بھر کے 93 ملکوں میں دیکھا جاتا ہے۔ نیٹ فلیکس کی ویورز لسٹ کے مطابق ’’ سٹرینجر تھنگز4‘‘ مقبولیت میں پہلے، ’’ برجرٹن سیزن 2 دوسرے برجرٹن سیزن 1 تیسرے ، ’’ سٹرینجر تھنگز3‘‘ چوتھے لوسیفر سیزن 5 پانچویں ’’ دی وچر‘‘ سیزن 1 چھٹے ’’ انوینٹنگ انا‘‘ ساتویں ’’ 13 ریزن وائے‘‘ سیزن 2 آٹھویں ’’اوزارک ‘‘ سیزن 4 نویں اور ’’ دی وچر‘‘ سیزن ص دسویں نمبر پر رہا ہے۔