تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں عید الاضحی سے قبل بیوی نے بچوں کے لیے کپڑے مانگے تو شوہر پرویز نے طیش میں آکر مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا .واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔
بعد ازاں اسے میڈیکو لیگل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا.ادھر متوفی خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ پرویز نے اپنے بھائی کی مدد سے ان کی بیٹی کو قتل کیا۔