اس سال حج کاخطبہ رابطہ عالم اسلامی کے ڈاکٹر العیسی دیں گے

Jul 06, 2022 | 14:17 PM

Nimra bukhari
ایک نیوز نیوز: اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور شہرہ آفاق عالم و دانشور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے۔ سعودی عرب کی حکومت نے حج کے خطبے کا اردو سمیت 14 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ اس سال میدان عرفات مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی دیں گے۔
رابطہ عالم اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر العیسی 12 اگست 2016 کو سیکریٹری جنرل تعینات کیے گئے تھے۔
ڈاکٹر العیسی اسلامی فقہ کے تقابلی مطالعے میں گریجویشن ہیں۔ وہ آئینی قانون اور جنرل قانون کے مطالعات اور تقابلی عدالتی مطالعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ہیں۔ ڈاکٹر العیسی سعودی عرب، خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کا وائیوا لیتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔
ڈاکٹر العیسی عدلیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی متعدد ممالک اور عالمی اداروں و تنظیموں سے ایوارڈز حاصل کیے ہوئے ہیں۔ ملائیشیا وفاقی روس، سینیگال، سری لنکا، مصر، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بلغراد وغیرہ ممالک سے اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔ انہیں لاہور پاکستان کی مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دیے ہوئے ہے۔
مزیدخبریں