رئیل میڈرڈ کے سابق کوچ اور فرانسیسی فٹبال ٹیم کے سابق کیپٹن 50 سالہ زیڈان جن کے سر کے بال جھڑ چکے ہیں اور وہ کافی عرصے سے گنجے ہیں نے بالاخر سر پر بال لگوانے کا فیصلہ کرلیا اور اس مقصد کے لئے وہ دنیا بھر میں ہئیر ٹرانسپلانٹ کے لئے مشہور ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ زیڈان کی ہوٹل اور کلینک میں تمام تر بکنگز ان کے نام کی بجائے ان کے مینجر کے نام پر کی گئی ہیں کیونکہ زیڈان ہئیر ٹرانسپلانٹ کو خفیہ رکھناچاہتے ہیں۔
یادرہے استنبول میں سالانہ ایک ارب امریکی ڈالر مالیت کے ٹرانسپلانٹ ہوتے ہیں ۔