ساڑھی پہن کر رقص کرنے پرپاکستانی اداکارہ کو تنقید کا سامنا

Jul 06, 2022 | 13:34 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی پہن کر بارش میں ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےمسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔تصاویر میں اداکارہ نے نیلی ساڑھی پہن رکھی تھی اور بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر ارہی تھیں۔ حرا مانی نے انسٹاگرام کیپشن میں لکھا 'بارش اور میری نیلی ساڑھی'۔



اداکارہ نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو نہیں روک سکیں۔حرا مانی کی ان تصاویر کو فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ ماضی میں بھی حرا مانی کو اس انداز کے ملبوسات پہننے اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل ان کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزیدخبریں