حمزہ شہباز نے واسا حکام کو ہدایت دی ہے کہ غیر معمولی موسمی حالات کے پیش نظر آپ کی تیاریوں کا لیول بھی غیر معمولی اقدامات کا متقاضی ہے۔ جہاں بھی کمی کوتاہی ہے، فی الفور دور کی جائیں انہوں نے دریاؤں کے بیڈکے اندر واقع آبادیوں کی مدد کیلئے ترجیح دینے اور عوامی نمائندوں کو بھی آن بورڈ رہنا کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہ دریاؤں کے بیڈکے اندر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنرز کو دریاؤں کے بند کی انسپکشن کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اورکہا ہے کہ سرکاری سطح پر مستند معلومات اور ڈیٹا کیلئے تمام انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس ضروری ادویات خصوصاً سانپ کے کاٹے کے علاج کیلئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں۔بارشوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں رہا جائے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ڈویژنل کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری آبپاشی، کمشنر لاہورڈویژن، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات، فورکور کے نمائندے، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام بھی شریک تھے۔صوبائی وزیر ملک محمد احمد خان اور ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔